
چیئرمین سینیٹ نے چوہدری پرویزالہیٰ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ وفد میں سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی، سینیٹر محمدعبدالقادر، سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر احمد خان، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر کہدہ بابر، عاصم خان گورایہ اور شاہ زل شامل ہیں۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفد کے ارکان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔ Adsence Ads 300X250