چیلسی فٹ بال کلب کو ٹکٹس فروخت کرنے کی اجازت ملنے کا امکان

 برطانیہ کی حکومت کی جانب سے کلب کے خصوصی لائسنس میں تبدیلی کے بعد چیلسی کو میچ ٹکٹس فروخت کرنے اجازت ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ٹکٹس فروخت کرنے کی اجازت فی الحال چیلسی کی صرف خواتین فٹ بال ٹیم کے میچز کے لئے ہے۔

 واضح رہے کہ کلب کے میچ ٹکٹس فروخت کرنے پر برطانوی حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ یہ فیصلہ کلب کے مالک رومن ابرامووچ کا یوکرین پر روس کے حملے کے ردعمل کے طور پر حکومت کی طرف سے منظور کیا گیا تھا۔نئے اعلان کے مطابق تبدیل شدہ لائسنس کے تحت، ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی براہ راست پریمیئر لیگ کو جائے گی اور پھر متعلقہ پارٹی میں تقسیم کی جائے گی۔لائسنس کی تبدیلیوں کے حصے کے طور پر رومان ابرامووچ کی کمپنی کو چیلسی کے اخراجات کے لئے 30 ملین پونڈز ادا کرنے تھے۔چیلسی کی خواتین فٹ بال ٹیم کے میچز کے ٹکٹس فروخت کرنے کی اجازت ملنے کے بعد امید ہو چلی ہے کہ مرد فٹ بال ٹیم کے میچز کے ٹکٹس بھی جلد ہی فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق چیلسی 6 اپریل کو ریال میڈرڈ کے خلاف اپنے ہوم چیمپیئنز لیگ کوارٹر فائنل اور کرسٹل پیلس کے خلاف 16 اپریل کے آخری ہفتے ویمبلے اسٹیڈیم میں ایف اے کپ کے سیمی فائنل کے ٹکٹ فروخت کر سکے گی۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button