چینی کمپنی کا لکویڈ کولنگ کے ساتھ سستا گیمنگ فون متعارف

چین کے موبائل سازادارے شیاؤمی نےویڈیو گیم کھیلنے کے دلداہ افراد کے لیے لکویڈ کولنگ فیچر کے ساتھ ایک نیا گیمنگ فون متعارف کرادیا ہے۔

ریڈ می کے 50 کے نام سے پیش کیے اس گیمنگ فون کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ 30 منٹ میں 80 فیصد چارج ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق شیاؤمی کے اس فلیگ شپ ماڈل کو 120 ہرٹز کے ریفریش ریٹ، میڈیا ٹیک کے ایس اوسی ایس چپ سیٹ اورجدید ترین لکویڈ کولنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس ریڈمی کے 50 کو ڈولبی ویژن 2K ریزولیشن کے 22 مارچ سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں : نوکیا کا سستا ترین فون متعارف، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گےشیاؤ می ریڈ می کے 50 کی اسپیسفیکیشنز120ہرٹزریفریش ریٹ، 395 پی پی آی ڈینسٹی اور6.67 انچ OLED ڈسپلے کے ساتھ 1440 x3200 پکسلز کا امتزاج بہترین گیمنگ ایکسپیرنس دیتا ہے۔ریڈ می کے 50 میں شیاؤ می کے آپریٹنگ سسٹم MIUI 13 کے ساتھ اس گیمنگ فون میں 5 این ایم کا میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 8100 ایس او سی چپ سیٹ دیا گیا ہے جو کہ 8 جی بی ریم کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں موبائل فون ہیکنگ کی شرح میں تاریخی اضافہاسٹوریج اور ریم کے لحاظ سے شیاؤ می نے ریڈ می کے 50 کو تین ویریئنٹ میں تقسیم کردیا ہے۔8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج، 8 جی بی ریم اور256 جی بی اسٹوریج اور12 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔فون پرسائید میں فنگرپرنٹ سینسر کے ساتھ ایکسیلیرومیٹر، ایمبیانٹ لائٹ سینسر، ایمبیانٹ کلر ٹیمپریچرسینسر، ای کمپاس، جائرواسکوپ، انفرا ریڈ بلاسٹر اور الٹرا سونچ ڈسٹینس سینسر بھی دیا گیا ہے۔ریڈ می کے 50 میں 5 ہزار 500 ایم اے ایچ کی طاقت ور بیٹری دی گئی ہے جو کہ 67 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ 30 منٹ سے بھی کم وقت میں 80 فیصد چارج ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔شیاؤمی ریڈ می کے 50 میں تین کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ جس میں مرکزی کیمرا 48 میگا پکسلز وائیڈ، سیکنڈری کیمرا 8 میگا پکسلز الٹرا وائیڈ اور تیسرا 2 میگا پکسلز میکرو لینس کے ساتھ ہے۔سیلفی کے لیے HDR فیچر کے ساتھ 20 میگا پکسلز کیمرا دیا گیا ہے جو ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔شیاؤ می کی جانب سے اس گیمنگ فون کو ڈم لائٹ، فینٹیسی، انک فیدراورسلورٹریسزرنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج والے ویر یئنٹ کو 2 ہزار 399 یو آن ( 67 ہزار 800 پاکستانی)، 8 جی بی ریم اور256 جی بی اسٹوریج والے ویریئنٹ کو 2 ہزار599 یو آن ( 73 ہزار 500 پاکستانی) اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کو 2 ہزار 799 یو آن ( 79 ہزار پاکستانی ) کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button