
امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے چینی ہیکرز کی جانب سے جی میل سروسز کو ہیک کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔
گوگل کے تھریٹ اینا لیسزگروپ( ٹیگ) کی جانب سے جاری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ چینی حکومت کے پروردہ ہیکرزنے ممکنہ طورپرجی میل استعمال کرنے والے ایسے اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی جو کہ امریکی حکومتی عہدے داروں کے استعمال میں ہیں۔وارننگ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی ہیکرزگروپ APT31 جنہیں ججمنٹ پانڈا اور زرقونیمم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے ہیکنگ کی یہ کارروائی گزشتہ ماہ کے اواخر میں کی تھی۔ جس میں انہوں نے پشنگ اٹیک کرکے حساس اور نجی معلومات چُرا نے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ٹیگ کے گروپ ڈائریکٹر شین ہنٹلے کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہم نے فروری میں APT31 کی پشنگ کمپین کو شناخت کیا تھا۔ یہ ہیکرامریکا کے اعلی سطح کے عہدے داروں کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان تمام حکومتی عہدے داروں کو وارننگ کی ای میل جاری کردی ہیں، جن کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ ہیکنگ کی اس کارروائی کا یوکرین سے کوئی تعلق ہے یا نہیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔پشنگ کیا ہے ؟سائبر سیکیورٹی فرم Sophos کے مطابق ہیکرزکی جانب سے کسی اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے سب سے زیادہ پِشنگ کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔اس طریقہ کار میں ہیکرز کسی فرد کی نجی معلومات، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات چرانے کےلیے کسی متعبر فرد، ادارے کے ملتے جلتے نام سے ای میل، لنک یا پیغام بھیجتے ہیں۔زیادہ تر صارفین ملتے جلتے نام یا لوگو کی وجہ سے اپنی معلومات داخل کر دیتے ہیں اورہیکرزاستعمال کنندہ کے علم میں لائے بنا اس کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ Adsence Ads 300X250