ڈائنوسار کے اصل دانت والا نیا آئی فون متعارف

مشہور کمپنی کیویئر نے ایک نئی پیشکش کی ہے ،آئی فون 13 کی کیسنگ میں ٹی ریکس ڈائنوسار کے اصلی دانت کا ایک ٹکڑا لگایا گیا ہے۔

اس دانت کی  قیمت 8000 ڈالر سے شروع ہورہی ہے اس کو ٹائرانو فون کا خوبصورت نام دیا گیا ہے۔کمپنی نے آئی فون 13 ، آئی فون 13 پرو اور میکس ماڈلوں کی کیسنگ پر خوبصورت نقش کاڑھے ہیں جو فون کو ایک نیا روپ دیتے ہیں۔کیویئر کمپنی نے فون کیسنگ کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ کیسنگ کا ڈیزائن ان کے بہترین فنکاروں نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ اس کے اندر 24 قیراط سونے کی چادر لگائی گئی ہے جس کی چمک آسمانی بجلی کو ظاہر کرتی ہے اور سیاہ رنگ میں ڈائنوسار کے ابھرے ہوئے سر پر ٹائٹانیئم کا ورق لگایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈائنوسار کی آنکھ اصلی عنبر پر مشتمل ہے جو خود لاکھوں کروڑوں سال پرانی ہے۔دوسری جانب زمین پر ڈائنوسار کے دانت کا ایک بھی ٹکڑا لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ ایک کلیکٹر ایڈیشن ہے ،آئی فون 13 کی قیمت 8610 ڈالر یعنی 15 لاکھ روپے اور آئی فون 13 پرو کی قیمت 9150 ڈالر یعنی 16 لاکھ روپے کے برابر ہے۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

seventeen − 5 =

Back to top button