
ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے پر اسٹیٹ بینک نے ایکشن لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ نجی بینکوں کا عملہ ڈالر کی قدر کے اتار چڑھاؤ میں شامل رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص بینکوں کا عملہ امپورٹرز اور صارفین کو ایڈوانس ڈالر خریدنے کی ترغیب دیتا رہا اور ڈالر کی غیر فطری خرید و فروخت سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے نجی بینک صدور کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کے ساتھ مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ بینکوں کے ایسے ملازمین جن پر شک ہے، ان کے کمپیوٹر اور فون ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے۔بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کو سخت ہدایات جاری ہونے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام آنے کا امکان ہے۔ Sq. Adsence 300X250