ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کیس میں اہم پیشرفت

ڈاکٹر ماہا کیس میں شامل مرکزی ملزمان کی ڈے این اے رپورٹس ڈاکٹر ماہا سے حاصل نمونے سے میچ نہیں ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کیس میں تفتیشی افسران کی جانب سے ملزمان جنید اور وقاص کی ڈی این اے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ہے۔عدالت میں جمع  کرائی جانے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم جنید اور وقاص کے ڈی این اے ڈاکٹر ماہا سے حاصل نمونے سے میچ نہیں ہوئے ہیں۔پولیس سرجن حیدرآباد کی نگرانی میں 9 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ متعلقہ عدالت میں جمع کرا دی گئی جس پر ڈاکٹر وحید علی، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر وقار احمد اور ڈاکٹر رجنی کمار کے دستخط ہیں۔خیال رہے کہ ڈاکٹر ماہا علی کے دوست جنید خان اور سید وقاص حسن پر متوفیہ کے والد سید آصف علی شاہ کی جانب سے زیادتی کے الزامات لگائے گئے تھے۔جس کے بعد عدالتی حکم پر مرکزی ملزم جنید خان اور سید وقاص نے خون اور بکل سویب کے نمونے جام شورو یونیورسٹی میں خود جاکر دیئے، ڈاکٹر ماہا کے کپڑوں اور خون کے نمونوں سے ڈی این اے سمپل کا موازنہ کیا گیا تھا۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

sixteen + six =

Back to top button