ڈی آئی خان: دھماکہ، آرمی کوئیک ری ایکشن فورس کا فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ڈی آئی خان میں پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس گاڑی کو کولاجی میں نشانہ بنایا گیا اور آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر دھماکے اور پولیس گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ملتے ہی آرمی کوئیک ری ایکشن فورس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

آرمی کوئیک ری ایکشن فورس کے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے جب کہ مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button