ڈی سی او ڈیجیٹل تعاون بڑھانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ڈی سی او ڈیجیٹل تعاون بڑھانے اور باہمی تجربات سے سیکھنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیجیٹل تعاون تنظیم (ڈی سی او) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مؤثر پالیسی کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی شعبہ نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں ورچوئل ایجوکیشن کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہری اور دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنے کیلئے بھی اقدامات لئے جارہے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتی ہیں جبکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا پروگرام ڈیجی اسکلز اب تک 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کر چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری اور ڈیجیٹل مہارت پیدا کرنے میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈی سی او ڈیجیٹل تعاون بڑھانے اور باہمی تجربات سے سیکھنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے،حکومت اور پارلیمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن 2023 میں مکمل ہو گی جس کے نتیجے میں کارکردگی میں بہتری آئے گی۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل ڈی سی او نے پاکستان کو تنظیم کس ممبر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈی سی او پاکستان کو آئی ٹی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے دلکش ملک کے طور پر پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تعاون تنظیم پاکستان کو کلاؤڈ سروسز کی فراہمی کرنے والے ملک کے طور پراجاگر کرے گی اور خواتین اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کیلئے کام کرتی رہے گی۔سیکرٹری جنرل ڈی سی او کا مزید کہنا تھا کہ ڈی سی او خواتین، نوجوانوں کوملازمتیں تلاش کرنے کی بجائے ملازمتیں پیدا کرنے کے قابل بنانے کیلئے کاوشیں کرے گی۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

10 − 2 =

Back to top button