
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ڈی ڈی او ڈویلپمنٹ کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمر شیر چٹھہ نے ڈی ڈی او ڈویلپمنٹ اور متعلقہ ایکسئین کے ہمراہ ہنجروال کے علاقے کا دورہ کیا، ڈی سی لاہور کو سائٹ پر بریفنگ دی گئی۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے 50 ملین کی لاگت سے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا، بریفنگ میں کہا گیا کہ ابھی تک 10 ملین لاگت اسکیم پر خرچ ہو چکے ہیں۔انہوں نے ہنجروال کے علاقے میں سڑک کی تعمیر کا جائزہ لیا اور استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی اور مقدار کو چیک کیا گیا۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ سڑک کی تعمیر سے ہنجروال کے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ڈی ڈی او ڈویلپمنٹ کو کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Square Adsence 300X250