کارکردگی کی بنیاد پر اگلامیئر کراچی پیپلزپارٹی کا ہوگا،سعید غنی

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی صحت کے شعبے میں خدمات کی بنیاد پر یقین سے کہ سکتے ہیں کہ کراچی کا اگلا میئر پیپلز پارٹی سے ہوگا۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں گردے اور جگر کی پیوندکاری سے لے کر دل کے امراض کا علاج اور صحت کی دیگر سہولتیں عام آدمی کو بلکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں، ایسا باقی تینوں صوبوں میں کہیں بھی نہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ نے 2015 میں 2030 تک کے لئے دنیا میں پائیدار ترقی کے17  اہداف متعین کئے تھے، پاکستان سمیت دنیا میں بیشتر ممالک میں ان اہداف کا حصول ممکن نہیں ہوسکا ہے مگر سندھ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کاکردگی اطمینان بخش ہے اور باقی صوبوں سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صحت و تعلیم سمیت سماجی تحفظ کے ہر شعبے  میں تمام مزدوروں کے لئے ” بے نظیر مزدور کارڈ”لا رہی ہے جس کےتحت تمام سہولتیں حاصل ہونگی جس کے تحت ڈومیسٹک، انڈسٹریل، خود انحصار ملازمین سمیت سب کو لایا جائے گا۔تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ، پنجاب اور سندھ سے تحریکِ انصاف کاصفایا ہوچکا ہے، سندھ میں ہماری کوشش ہے کہ جلد ہی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں تاکہ یہاں بھی تحریک ِانصاف کی حقیقت سامنے آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم واویلا مچا کر انتخابات سے فرار چاہتے ہیں تاکہ ان کا بھرم قائم رہ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button