کامیاب پاکستان پروگرام: بلاسود قرضوں کے اجرا کا آغاز کل ہو گا

اسلام آباد: کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا کل سے آغاز ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ  کامیاب پاکستان پروگرام تخفیف غربت کے لیے وزیر اعظم کے ویژن کا حصہ ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت آئندہ دو سال کے دوران 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں ذرائع کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ طے شدہ شیڈول کے تحت اسی مدت میں حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام کا بنیادی مقصد نچلے طبقات کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button