کراچی:پی ایس ایل میچز،نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کاعلاقہ سجادیا گیا

کراچی میں بلدیہ شرقی نے پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کا علاقہ خوبصورت سے سجادیا۔ایڈمنسٹریٹراورمیونسپل کمشنربلدیہ شرقی فہیم خان کی ہدایت پر پی ایس ایل 7 کے حوالے سے نمایاں انتظامات کئے گئے ہیں۔ایگزیکیٹوانجینئر ایم اینڈ ای امتیاز بھٹو کی نگرانی میں نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف خوبصورت اور دلکش لائٹس لگا کراسٹیڈیم روڈ، کارساز فلائی اوور سمیت اطراف کی سڑکوں کورنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔اس کے علاوہ مونومنٹس کو بھی دلکش روشنیوں سے سجایا کر مزید خوشنما بنادیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button