
کراچی اور گرد نواح میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں پیر کی صبح بارش کا آغاز ہوا، بارش کا یہ سلسلہ اب بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری ہے۔بارش کے باعث کئی مقامات پر پانی کھڑا ہوگیا ہے، اس کے علاوہ بعض علاقوں میں کچے مقامات گرنے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان نہیں ہوا۔متعلقہ خبر: کراچی میں بارش؛ کے الیکڑک کی شہریوں کو خصوصی ہدایاتبارش کا پہلا قطرہ گرتے ہوئے کراچی اور گرد و نواح کے بیش تر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی، جس کی وجہ سے جہاں لوگوں کو گیس کے بحران کا سامنا ہے وہیں بجلی کی بندش نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب عارضی طور بجلی بند کی گئی ہے۔ بارش میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں، کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ پیر کی رات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے جہاں قابل استعمال پانی کی مقدار بڑھے گی وہیں فصلوں پر بھی اثھے اثرات مرتب ہوں گے۔ Square Adsence 300X250