کراچی: جناح اسپتال کی پارکنگ سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی میں جناح اسپتال کی پارکنگ سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ایک اور گروہ گرفتار ہوگیا، صدر پولیس نے فوٹیجز کی مدد سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گینگ میں شامل دو ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، برآمد کی گئی موٹر سائیکلوں میں سے دو موٹر سائیکلیں جناح اسپتال کی پارکنگ سے چرائی گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عبد الرزاق اور طیب کے ناموں سے ہوئی، دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم عبد الرزاق چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو اندرون سندھ لے جا کر بیچا کرتا تھا جبکہ ملزم طیب چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کراچی کے علاقے گولیمار میں منشیات فروشوں کو منشیات کے عوض دیا کرتا تھا۔ General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

seventeen − 6 =

Back to top button