
سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان جسٹس ناظم حسین صدیقی آج کراچی میں انتقال کر گئے، انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ناظم حسین صدیقی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب بیت الاسلام مسجد ڈیفنس فیز 4 میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ناظم حسین صدیقی 2003ء سے 2005ء تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز رہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سابق چیف جسٹس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔