کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور قتل

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 16 میں پیش آیا، جہاں ڈکیتی مزاحمت پر سیف اللہ نامی سیکورٹی گارڈ کا قتل کردیا گیا ہے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ملزمان وادرات کیلئے آئے، سیکورٹی گارڈ سیف اللہ نے مزاحمت کی۔فوٹیج کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو قتل کیا جبکہ  ملزمان جاتے جاتے سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین کو قتل کردیا گیا تھا۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے صحافی نجی نیوز چینل سے وابستہ تھے، مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھرواپس لوٹ رہے تھے۔ایس پی گلبرگ طاہرنورانی نے بتایاکہ  اطہرمتین بچوں کواسکول چھوڑنےکےبعدواپس جارہےتھےکہ موٹرسائیکل سوارنےاطہرمتین کوروکنےکی کوشش کی۔ایس پی گلبرگ نے کہاکہ فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوارفرارہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےمزید تفتیش کریں گے۔یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ، صحافی اطہر متین جاں بحق Square Adsence 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button