کراچی پولیس افسر اپنی بیٹی کے انصاف کے لئے دربدر

کراچی پولیس افسر اپنی بیٹی کے انصاف کے لئے دربدر ہے، محمود آباد میں سسرالیوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، 3 ماہ کا بیٹا اور د2 سال کا بیٹا چھین کر گھر سے نکال دیا۔

 محمود آباد گلی نمبر 8 میں رہائش پذیر حنا دختر عبدالرزاق کی شادی چار سال قبل کاشف سے ہوئی تھی، حنا کے مطابق اس کا شوہر اور سسرال والے اسے آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے تھے، 6 فروری کے روز وہ خاندان کی ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس آئی تو اس کا شوہر اس سے جھگڑنا شروع ہوگیا۔شوہر نند اور دیور نے ملکر اس پر تشدد شروع کردیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی،  خاتون پر تشدد کرنے کے بعد اس کے سسرال والوں نے اسے گھر سے نکال دیا تھا اور 3 ماہ کا بیٹا اور پونے 2 سال کے بیٹے کو چھین لیا۔واقعے کی شکار لڑکی کراچی پولیس کے سب انسپکٹر کی بیٹی ہے، محمود آباد تھانے میں اس واقعے کے حوالے سے درخواست بھی جمع کرائی لیکن پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی، متاثرہ خاتون کا شوہر پیپلز پارٹی کے اہم وزیر کا خاص آدمی کا تاثر دیتا ہے،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔متاثرہ لڑکی کا والڈ جو کہ خود پولیس افسر ہے انہوں نے اعلیٰ افسران سے اپنی بیٹی کیلئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button