کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت سےمتعلق وفاقی حکومت سےرپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ۔ فوٹو: رپورٹر ارشد علی

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔جمعہ 26نومبر کو جسٹس جواد حسن نے کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے معاشی تجزیہ نگار فیصل قریشی کو عدالتی معاونت کی اجازت دے دی۔درخواست میں کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے متعلق کوٸی قانون نہیں۔ بینکنگ کورٹ کرپٹو کرنسی کے متعلق کیس کی سماعت کرتی ہیں لیکن قانون موجود نہ ہونے کی وجہ سے واضح نہیں کہ ایسے کیسز کی سماعت کون کر سکتا ہے۔ہائیکورٹ میں درخواست پر مزید سماعت 17 دسمبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ اداروں سے کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق قانونی معاونت بھی طلب کی تھی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ تمام ادارے مشاورت کے بعد کرپٹو کرنسی سے متعلق قانونی نکات  پیش کریں۔عدالت میں ایس ای سی پی،اسٹیٹ بنک ،ایف آئی اے اور وفاقی حکومت سمیت دیگرفریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے تھے۔اس سے قبل، کرپٹوڈیجیٹل کرنسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کرپٹو کرنسی سے متعلق بنکنگ کورٹس کو ٹرائل سے روک دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button