
آسٹریلیا نے دھوکہ دہی پرمبنی کرپٹو کرنسی کے اشتہارات چلانے پرمیٹا پر مقدمہ کرنے کا اعلان کردیاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے کنزیومرپروٹیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی عدالت میں فیس بک کی بانی کمپنی میٹا کے خلاف جھوٹی اور گمراہ کن اشتہاری مہم چلانے پر کارروائی کا آغاز کر چکے ہیں۔اس بارے میں مذکورہ کمیشن کا کہنا ہے کہ فیس بک پر کرپٹو کرنسی کے حوالے سے چلنے والے گمراہ کن اشتہارات آسٹریلیا کے صارفین اورمالیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے چلنے والے اشتہارات میں ممتاز شخصیات کی تصاویر اور بیانات کو بھی غلط طریقے سے استعمال کیا گیا۔مقدمے میں میٹا پریہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ اس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پیسے بنانے اورکرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے چلنے والی جعلی اسکیموں کی روک تھام میں ناکام رہا، حالانکہ فیس بک پر شایع ہونے والے اشتہارات میں مشہورشخصیات کوغلط طریقے سے پیش کرنے پران کی طرف سے بھی رپورٹ کی گئی تھی۔اس مقدمے پرمیٹا نے اپنے دفاع میں جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ جعلی اوردھوکہ دہی پرمبنی اشتہارروکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں جو ایسے اشتہارات کی شناخت کرکے انہیں بلاک کردیتے ہیں۔میٹا کے ترجمان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’ ہم نہیں چاہتے کہ فیس بک پر چلنے والے کسی بھی اشتہارسے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہو، لوگ گمراہ یا اپنی رقوم سے محروم ہوں۔ یہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی اورکمیونٹی کے لیے اچھا نہیں ہے۔کمیشن کا کہنا ہے کہ حال ہی میں فیس بک پرچلنے والی سرمایہ کاری کی جعلی اسکیم میں ایک صارف ساڑھے 6 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کی بھاری رقم سے محروم ہوچکا ہے۔ Adsence Ads 300X250