کرپٹو کرنسی کے لالچ میں کینیا کے شہری 120ملین ڈالر سے محروم

بٹ کوائن کی  قیمت میں ہونے والے ہوش ربا اضافے نے دنیا بھرمیں لوگوں کوراتوں رات امیربننے کے لیے کرپٹو کرنسی کے سپنے دیکھنے پرمجبورکردیا۔

انسانی فطرت کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا بھر میں ایسے جعل سازسرگرم ہوگئے ہیں جو کہ ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں لوگوں کی لاعلمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں زندگی بھر کی کمائی سے محروم کر رہے ہیں۔دنیا بھر کی طرح افریقا کے پسماندہ ملک کینیا میں بھی کرپٹو کرنسی خصوصا بٹ کوائن کو بہت مقبولیت حاصل ہے۔ تاہم حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جعل سازوں نے کرپٹو کرنسی کی آڑ میں شہریوں کو 120 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے محروم کردیا۔یہ بھی پڑھیں:روسی بینک کو کرپٹو اثاثوں کی لین دین کی اجازت مل گئاس حوالے سے کینیا کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کیبنیٹ سیکریٹری جوموکیرون کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کرپٹوکرنسی کے بارے میں لوگوں کو بہت کم معلومات ہے۔دھوکے باز گروہ شہریوں کی اسی لاعلمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ سال ان سے لاکھوں ڈالر کی رقم لوٹ کر فرار ہوچکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افریقی ممالک نائجیریا، کینیا، تنزانیہ اورجنوبی افریقا میں کرپٹومارکیٹ کی نمو 12 سو فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ ایک سال کے عرصے میں ڈیجیٹل کرنسی کی مارکیٹ 106 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔تجارتی حجم کے لحاظ سے کینیا دیگر افریقی ممالک کی نسبت پہلے نمبر پر ہے اورکرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ ساتھ لوگوں میں جعلی اور مشکوک اداروں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button