‘کرپٹ مافیا کے خلاف یہ جنگ ہماری قوم کے مستقبل کے لیے ہے’

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا کے خلاف یہ جنگ ہماری قوم کے مستقبل کے لیے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار نے لکھا کہ عظیم پاکستانیوں آج باہر نکلو، اس کرپٹ مافیا کے خلاف یہ جنگ ہماری قوم کے مستقبل کے لیے ہے۔عظیم پاکستانیوں نکلو باہر آج، اس کرپٹ مافیا کے خلاف یہ جنگ ہماری قوم کے مستقبل کے لیے ہے۔#iamImranKhan pic.twitter.com/UxpTmzUSq1

— Usman Dar (@UdarOfficial) March 27, 2022

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جلد از جلد جلسہ گاہ پہنچنے کی اپیل کردی۔اسلام آباد کی پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ آج کا جلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں ملک بھر سے 10 لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔جلسے میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ کئی علاقوں سے لوگ صبح سویرے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔جلسہ گاہ میں تیاریاں؛جلسے میں عوام کی ممکنہ آمد کے پیش نظر انتظامات بھی بڑے پیمانے پر کئے گئے ہیں۔ جگہ جگہ ایل سی ڈی اسکرینز، سیکڑوں کی تعداد میں لاؤڈ اسپیکرز اور ہزاروں لائیٹیں نصب کی گئی ہیں۔جلسے میں شریک لوگوں کے دلوں کو گرمانے اور ان کا جوش برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے جلسوں کی طرح اس مرتبہ بھی امکان ہے کہ معروف گلوکار ابرار الحق اور سلمان احمد اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button