
حماد اظہر نے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کسان بھائی جو شمسی توانائی کے ساتھ ٹیوب ویل چلاتے ہیں ان کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتا ہوں۔کسان بھائی جو شمسی توانائی کے ساتھ ٹیوب ویل چلاتے ہیں ان کے لئے بڑی خوشخبری۔ اب آپ نیٹ میڑرنگ کی سہولت استعمال کریں اور جن دنوں ٹیوب ویل چلانے کی ضرورت نہیں، اُن دنوں میں بجلی پیدا کر کے حکومت کے سسٹم میں ڈالیں اور اپنے بل کی رقم میں کمی لائیں۔ یہ سہولت پورے پاکستان میں میسر ہے۔ pic.twitter.com/zptiAnp64n
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 3, 2022
حماد اظہر نے کہا کہ اب آپ نیٹ میٹرنگ کی سہولت استعمال کریں اور جن دنوں ٹیوب ویل چلانے کی ضرورت نہیں اُن دنوں میں بجلی پیدا کر کے حکومت کے سسٹم میں ڈالیں اور اپنے بل کی رقم میں کمی لائیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سہولت پورے پاکستان میں میسر ہے۔ Adsence Ads 300X250