کسی اشتہار کے بنا ٹیسلا کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا شماربلامبالغہ ایسے افراد میں کیا جاسکتا ہے جوپتھرکوبھی ہاتھ لگا کرسونا بنادیتے ہیں۔ان کی کمپنی اپنی کاروں کی فروخت کے لیے کسی قسم کی اشتہاری مہم نہیں چلاتی، لیکن ایلون مسک اپنی ٹوئٹس اور متنازعہ بیانات کی مدد سے آئے روزشہ سرخیوں میں رہتے ہیں اوریہی بات ٹیسلا کے لیے اشتہارکا کام کرتی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے ٹیسلا کی لاگت میں ہونے والے اضافے کے باجود سال کے ابتدائی تین ماہ میں کمپنی 3 ارب تیس کروڑ ڈالرکا منافع کما چکی ہے،اورصارفین ٹیسلا کے لیے زائد رقم ادا کرنے پربھی رضا مند ہیں۔اس بابت ٹیسلا کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے عرصے میں ہم نے 68 فیصد سے زائد کاروں کی ڈیلیوری کی اوراگرسپلائی چین کی وجہ سے خام مال کی قلت کا سامنا نہیں ہوا تواس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیسلا نے تین ماہ کے قلیل عرصے میں 3 لاکھ 10 ہزارسے زائد کاریں صارفین کے حوالے کیں، جب کہ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسرایلون مسک کا اس بابت کہنا ہے کہ کمپنی گزشتہ سال کی نسبت اس سال 60 فیصد زائد کاریں تیارکرےگی۔یاد رہےکہ ٹیسلا کی شنگھائی میں واقع فیکٹری کوکورونا پابندیوں کی وجہ سے حال ہی میں بند کردیا گیا تھا اوررواں ماہ ہی اسے دوبارہ کھولا گیا ہے۔ مزید پڑھیں1 hour agoزوم نے آن لائن میٹنگ میں فزیکل فیچربھی شامل کردیے

عالمگیروبا کورونا کے دوران لگنے والے لاک ڈاؤن نے دنیا بھرکوآن لائن…

3 hours agoسیارے زہرہ کا تیزابی ماحول اس کے گھومنے میں کردار ادا کرتا ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق سیارہ زہرہ کا گاڑھا اور تیزابی ایٹماسفیئر…

3 hours agoبائنینس نے بھی روسی کرپٹو اکاؤنٹس پر پابندی لگادی

دنیا کے بڑے کرپٹوایکسچینج میں سے ایک بائنینس نے یورپی یونین کی…

4 hours agoقبل از تاریخ انسان پتھر کی سِلوں پر کیسے تصاویر بناتا تھا؟

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 15 ہزار سال قبل…

4 hours agoگوگل کا اینڈروئیڈ 13میں اچھوتا فیچر شامل کرنے کا اعلان

گوگل نے اسمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ ورژن 13 میں اہم…

6 hours agoٹیروسارس کے متعلق طویل عرصے سے موجود معمہ حل

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ قبل از تاریخ دور…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

fourteen − thirteen =

Back to top button