
ترجمان ٹی پی ایل نے کہا ہے کہ کسی کو بھی اپنے حق پر ڈاکا نہیں مارنے دیں گے۔
ترجمان ٹی پی ایل نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ووٹ کو عزت دو والوں نے جو کیا پورے پاکستان کے سامنے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تحریک لبیک پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بہت خائف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو گنتی کے دوران باہر نکال دیا گیا، کسی کو بھی اپنے حق پر ڈاکا نہیں مارنے دیں گے۔ترجمان ٹی ایل پی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقع کا نوٹس لیں۔ Square Adsence 300X250