
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کس بے شرمی سے موصوف مسلم لیگ ن کے دور میں شروع کیے منصوبوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ وہی حضرت ہیں جنہوں نے مجھ پر 2 سال قبل 70 ارب روپے CPEC کے ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں کمیشن لینے کا الزام لگایا جو کہ آج تک کیس نہیں بنا سکے۔کس بے شرمی سے موصوف مسلم لیگ ن کے دور میں شروع کئے منصوبوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں- PSDP کی دستاویزات گواہ ہیں-یہ وہی حضرت ہیں جنہوں نے مجھ پر 2سال قبل 70ارب روپے CPECکے ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں کمشن لینے کا الزام لگایا آج تک کیس نہیں بنا سکے-بس جھوٹے الزام اور جھوٹے کریڈٹ آتا ہے https://t.co/ATwNRgiEla
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 3, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ان کو بس جھوٹے الزام اور جھوٹے کریڈٹ لینا آتا ہے۔ Square Adsence 300X250