‘کشمیریوں کو غیر انسانی بنانے کے مشن پر نکلی مودی سرکار کی بہادری افسانوی ہے’

شہباز شریف کا کہنا ہےکہ اب مودی سرکار کشمیریوں کو غیر انسانی بنانے کے مشن پر نکلی ہے جن کی بہادری اب بھی افسانوی ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ 5 جنوری اقوام متحدہ کے کشمیریوں سے کیے گئے ایک ادھورے وعدے کی یاد دہانی ہے۔The fifth of January is a reminder to the UN of an unfulfilled promise to Kashmiris. In the final 73 years, India has been allowed to get away with the worst rights abuses in IOK. And now Modi Sarkar is out on a mission to dehumanize Kashmiris whose valour stays legendary.

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 5, 2022

انہوں نے کہاکہ پچھلے 73 سالوں میں، ہندوستان کو مقموضہ کشمیر میں حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے بچنے کی اجازت دی گئی ہے۔وزیراعظم کا کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پرپیغام وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنےعزم پر ثابت قدم ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کا سیکیورٹی کونسل کا عہد پورا نہیں ہوا۔ ہندوتوا مودی حکومت ڈھٹائی سے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں، انسانی ہمدردی کے قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی کنونشنز کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔The UNSC dedication of a UN-supervised plebiscite in Kashmir stays unfulfilled because the Hindutva Modi govt overtly violates UNSC resolutions, int humanitarian legal guidelines & int conventions incl 4th Geneva Convention; & commits warfare crimes by searching for to change standing & demography of IIOJK

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022

عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت اور ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کرتا ہے۔ بین الاقوامی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر کارروائی کرنی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button