کلیجی کی بدبو دور کرنے سے لے کر گوشت گلانے تک ، زبیدہ آپا نے گھر کی خواتین کو کون سے اہم ٹوٹکے بتاۓ تھے

عید الاضحی وہ موقع ہوتا ہے جب کہ ہر فرد اس کی آمد کے ساتھ ہی کوئي نہ کوئي پلان بنا لیتا ہے کسی کو کلیجی کھانےکا شوق ہوتا ہے تو کوئي باربی کیو کا متوالا کسی کو سیخ کباب کھانے ہوتے ہیں تو کوئي بریانی کا دلدادہ
ان سب کی خواہشیں اور فرمائشیں پورے کرنے کے لیۓ گھر کی خواتین ہی ہوتی ہیں جنہیں نہ صرف کھانا بنانا ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سارے انتظامات بھی کرنے ہوتے ہیں تاکہ گھر والوں کی فرمائشیں تیزی سے بر وقت پوری کر سکیں اس لیے آج ہم آپ کو زبیدہ آپا کے کچھ ٹوٹکے بتائيں گۓ جو انہوں نے عیدا الاضحی کے حوالے سے گھریلو خواتین کو بتاۓ تھے

1: کلیجی کی بدبو دور کر نے کا طریقہ
قربانی کے موقع پر سب سے پہلی ڈش جو کھائی جاتی ہے وہ کلیجی ہوتی ہے جس کو بڑے چھوٹے سب ہی کھانا پسند کرتے ہں مگر اکثر نازک پسند لوگ کلیجی میں آنے والی بساند کے سبب اس کو کھانے سے رک جاتے ہیں

کلیجی میں سے بساند دور کرنے کا آسان ترین طریقہ زبیدہ آپا نے اپنی زندگی میں مختلف پروگرام میں بتاۓ تھے جو کہ آج ہم آپ کو بھی بتائيں گۓ
کچا لہسن لگائيں

اگر کلیجی کی بدبو دور کرنی ہے تو اس کو دھونے سے قبل اس پر کچا لہسن لگا کر کچھ دیر کے لیۓ چھوڑ دیں اور اس کے بعد کلیجی کو اچھی طرح سے دھو کر پکا لین
آٹے کی بھوسی لگائيں

آٹے کی بھوسی یا آٹا ڈال کر کلیجی کو کچھ دیر کے لیۓ رکھ دیں اور اس کے بعد کلیجی کو سادہ پانی سے اچھی طرح سے دھو لیں اس طرح سے بھی کلیجی میں سے آنے والی بساند دور ہو جاتی ہے

بیسن اور لیموں کا رس

کلیجی کو دھونے کے بعد اس میں ایک چمچ بیسن اور ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں اس طرح سے بھی کلیجی میں سے بساند نہیں آتی ہے

2: گوشت جلدی گلانے کے طریقے

عام طور پر عید الاضحی کے موقع پر ہر ایک کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ جلد از جلد اس کے پسندیدہ کھانے اس کو مل جائيں مگر ان سب کے لیۓ گوشت کا جلد از جلد گلنا بہت ضروری ہوتا ہے لہذا زبیدہ آپا کے بتاۓ گۓ کچھ ٹوٹکے ہم آپ کے ساتھ شئير کریں گے جن کے استعمال سے نہ صرف جلدی گوشت گل سکتا ہے بلکہ فورا مزیدار کھانے تیار ہو جاتے ہیں

کچا پاپیتا یا اس کے پاوڈر کا استعمال عام طور پر ہر گھر میں گوشت کو جلدی گلانے کے لیۓ کیا جاتا ہے مگر آج ہم آپ کو اس کے علاوہ زبیدہ آپا کے بتاۓ کچھ طریقے بتائيں گے جو گوشت گلانے کے لیۓ استعمال ہوتے ہیں

خربوزے کے چھلکے سکھا کر پیس لیں اور جب بھی گوشت پکانا ہو اور اس کو جلدی گلانا ہو تو صرف دو تین چٹکی اس پاوڈر کو گوشت پر ڈال کر پکا لیں اور جادو دیکھیں
چھالیا کے موٹے ٹکڑے کاٹ کر پکتے ہوۓ گوشت میں ڈال دیں اس سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے

زبیدہ آپا کے مطابق گوشت ہمیشہ ہلکی آنچ پر پکائيں اور اس کو اچھی طرح پکنے کا وقت دیں اس طرح سے گوشت کی نہ صرف لذت بڑھ جاتی ہے بلکہ وہ گل بھی جاتا ہے

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

3 × 1 =

Back to top button