کل اسلام آباد پہنچ کر وفاقی کابینہ کا حصہ بنوں گا، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات بھی ہو گی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے تو سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بیرون ملک موجودگی کے باعث ابھی تک وفاقی کابینہ کے رکن کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

15 − five =

Back to top button