کوئٹہ کے جیسن رائے کی لاہور کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ، 20 گیندوں پر نصف سینچری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 205 رنز کا ہدف دیا ہے۔

205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دھواں دھار بیٹنگ جاری ہے۔ اوپنر جیسن رائے نے 20 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی اور وہ اس وقت کریز پر موجود ہیں۔ قبل ازیں کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے ہیں۔ ڈیوڈ ویزے 22 اور ہیری بروک 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کے درمیان 61 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد عبداللہ شفیق 32 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کامران غلام تھے وہ 19 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔اس کے بعد محمد حفیظ بھی وکٹ پر زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور صرف آٹھ رنز بنا کر غلام مدثر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔فل سالٹ بھی صرف آٹھ رنز بنا کر لیوک وڈ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔فخر زمان کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ وہ 70 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر غلام مدثر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔آج کے میچ کے لیے قلندرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ کوئٹہ نے تین تبدیلیاں کی ہیں اور جیسن رائے، لیوک وڈ اور غلام مدثر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔اب تک لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی کافی اچھی ہے اور اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد اس نے لگا تار تین میچ جیتے ہیں۔ جس کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کافی مشکل پوزیشن میں ہے وہ ابھی تک صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔اسے اپنے مین فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے سے بھی جھٹکا لگا ہے۔ جو اپنے ایکشن کی درستگی تک کھیل سے دور رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

fifteen + 11 =

Back to top button