کوائن بیس نےترکی کے بڑے کرپٹو ایکسچینج کو خرید لیا

دنیا کے بڑے کرپٹوایکسچینج میں سے ایک کوائن بیس نے اپنے آپریشنز کا دائرہ کاروسیع کرتے ہوئے ترکی کے ممتاز کرپٹوایکسچینج کوخرید لیا ہے۔بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ میں شایع ہونے والی خبرکے مطابق امریکی کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس نے ترکی کے بی ٹی سی ترک کو3 ارب 20 کروڑڈالرمیں خرید لیا ہے۔یہ بھی پڑھیں: کوائن بیس کی بٹ کوائن پر پابندیاں مزید سخترپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوائن بیس دنیا بھرخصوصاً ترقی پذیرممالک میں اپنے آپریشنزاورکاروبارمیں توسیع کررہا ہے اورترکی کے اس کرپٹوایکسچینج کی خریداری بھی اسی تناظرمیں کی گئی ہے۔بی ٹی سی ترک ایکسچینج کا قیام 2013 میں عمل میں آیا تھا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کرپٹوایکسچینج 850 ملازمین کے ساتھ 45 لاکھ سے زائد صارفین کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔اخبارمیں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال بی ٹی سی ترک نے 116 ارب ڈالرکے مساوی کرپٹوکرنسی کی لین دین کی تھی۔مزید پڑھیں: امریکا کے سب سے پرانے بینک کا بٹ کوائن وصول کرنے کا اعلانکوائن بیس کی جانب سے اس خریداری کا مقصد ترکی میں کرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ہے۔صارفین اورمارکیٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی جرمن ویب سائٹ ’اسٹیٹسٹا‘ کے مطابق ترکی کے شہریوں کی جانب سے ڈیجٹل اثاثے خریدنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اوراس درجے میں بین الاقوامی رینکنگ میں اس کا نمبرپانچواں ہے۔ترکی میں کرپٹوکرنسی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے دنیا کے مشہوراوربڑے ایکسچنجزبائنینس، او کے ایکس اوربائے بائٹ پہلے ہی ترکی میں اپنے آپریشنزشروع کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ کوائن بیس کی جانب سے کسی دوسرے ایکسچینج کوخریدنے کی یہ پہلی کاوش نہیں ہے۔گزشتہ ماہ بھی یہ خبربھی سامنے آئی تھی کہ کوائن بیس نے لاطینی امریکا میں اپنے کاروبارکوفروغ دینے کے لیے مرسیڈوبٹ کوائن کے ذیلی ایکسچینج 2TM کوخرید لیا ہے۔اسی ماہ کے آغاز میں کوائن بیس نے بھارت میں اپنی سروسز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ کوائن بیس کے شریک بانی اورچیف ایگزیکٹو آفیسربرائن آرم اسٹرونگ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دنیا کے دوسرے بڑے ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج نے بھارت کے کرپٹواورویب 3 اسٹارٹ اپس میں 150 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔بھارت میں اس پلیٹ فارم پرپہلے دن ہی ٹریڈنگ کے لیے 157 ڈیجیٹل اثاثے پیش کردیے گئے۔ مزید پڑھیں2 hours agoایپل کا بچوں کو آن لائن ہراسگی سے تحفظ فراہم کرنے کا منفرد فیچر

ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے اپنی ڈیوائسزمیں فحش تصاویرکی اسکیننگ کرنے والے فیچرکودوسرے…

9 hours agoویڈئین: مچھربھگانے والی گھڑی

کیا کوئی گھڑی ایسی ہوتی ہے جو گرمی میں ہوا فراہم کرے…

9 hours agoبچوں کی نظموں اور کہانیوں سے پائتھن سیکھیں

سنڈریلا کی کہانی ہو یا جیک اینڈ جل کی نظم، انہیں درجنوں…

19 hours agoطالبان نے ٹِک ٹاک اور بپ جی گیم پر پابندی عائد کردی

 طالبان حکومت نے افغانستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور پب…

19 hours agoای کامرس جائنٹ ایمیزون بھی ٹیکس چوری میں ملوث

ٹیکس چوری کوعموماً ترقی پذیرممالک کا مسئلہ سمجھا جاتا ہے لیکن امریکا…

20 hours agoکسی اشتہار کے بنا ٹیسلا کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا شماربلامبالغہ ایسے افراد میں کیا جاسکتا…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

three × five =

Back to top button