
12 سال سے کم عمر کے مسافروں کو مکمل ویکسینیشن کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہو گا (فوٹو: اے ایف پی)
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 12 سال سے کم عمر کے مسافروں کو مکمل ویکسینیشن کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
تاہم 12 سے 18 سال تک کے مسافر 31 مارچ 2022 تک فل ویکسینیشن کے بغیر پاکستان آ سکیں گے۔جب سے ان ڈیپورٹ ہونے والے یا بارڈرز ٹرمینلز کے ذریعے پیدل پہنچنے والے مسافروں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایسے افراد کے لیے بھی ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرانا ضروری ہو گا، اور اگر وہ مثبت آئے تو ان کو دس روز گھر پر قرنطینہ کرنا ہو گا۔خیال رہے 22 فروری کو متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستان سے دبئی اور شارجہ جانے والوں کے لیے ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی تھی اور اس کا اطلاق 22 فروری کی شام کو ہوا تھا۔ترجمان سول ای ایشن نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اینٹیجن ریپڈ ٹیسٹ کی شرط صرف شارجہ اور دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ختم کی گئی ہے، امارات کے دیگر ممالک میں جانے والوں کے لیے نہیں۔یورپی ممالک کا سفر کرنے والوں کے لیے شرائط کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ترجمان نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی قومی ایئرلائن یا نجی کمپنی کا کوئی بھی جہاز یورپی ممالک نہیں جا رہا، اور جو لوگ جا رہے ہیں وہ غیرملکی پروازوں کے ذریعے جا رہے ہیں۔ وہاں جانے والوں پر انہی ممالک کے ضوابط لاگو ہوں گے۔