
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 18, 2022
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ اتوار کو عوام بتائیں گے اپوزیشن کو اور ضمیر فروشوں کو کہ پاکستان کس کے ساتھ کھڑا ہے۔تحریک انصاف لاہور نے 27 مارچ کو اسلام آباد جلسہ کیلئے حکمت عملی طے کرلی ایک لاکھ لوگوں کا قافلہ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگا، تنظیمی عہدے داروں کو مختلف ذمہ داریاں اور ٹاسک سونپ دیا گیا، تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی زیرِ صدارت اجلاس اہم فیصلے ہوئے ہیں۔اجلاس میں سینئر نائب صدور میاں حامد معراج، غلام محی الدین، میاں اکرم عثمان، نائب صدور خالد گجر، حاجی فیاض، ملک وقار، چوہدری عبید الرحمن ، یاسر گیلانی، عثمان حمزہ، حافظ ذیشان رشید، فیصل کھوکھر، عقیل صدیقی نے شرکت کی۔ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلے مرکزی مقام پر اکٹھے ہوں گے، کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے 23 مارچ کو لاہور بھر میں کیمپ لگائے جائیں گے۔ صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز نے کہا کہ خود مختار پاکستان کے لیے قوم کو عمران خان کا ساتھ دے، یونین کونسل کی سطح پر کارکنان کو متحرک کیا جائے۔زبیر نیازی اور اکرم عثمان نے کہا کہ پرامن جلسہ کرنے جارہے ہیں اپوزیشن کے مکروہ عزائم خاک ہوں گے۔ Adsence Ads 300X250