کیا آپ بھی ہوگئے ہیں گوشت کھا کر پریشان؟ بنائیں ٹماٹر کی مزیدار کڑھی جو آپ نے پہلے کبھی نہ کھائی ہوگی

عید کے بعد جہاں ہر گھر میں گوشت کے پکوان بن رہے ہیں وہیں اب گوشت کھاکھا کر بیزاری بھی ہوگئی ہے, ایسے میں ہر کوئی ہلکی غذا کھانا چاہتا ہے. دہی کی کڑھی تو یقیناً آپ سب نے کھائی ہوگی لیکن آج ہم لائے ہیں ٹماٹر کی کڑھی کی ایک الگ اور منفرد ریسیپی جو آپ نے ابھی تک نہ کھائی ہوگی نہ بنائی ہوگی.

ٹماٹر کی کڑھی بنانے کے لیئے آپکو چاہئے؛

اجزاء:

لال ٹماٹر ایک کلو

بیسن ایک کپ

لال مرچ دو چائے کے چمچے

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ

پیاز ایک عدد چھوٹی (لمبی اور باریک کٹی)

ہرا دھنیا کٹا ہوا

نمک حسب ذائقہ

کڑھی بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے ٹماٹر ابال لیں, ابلنے کے بعد اس کے چھلکے اتار کر اس میں بیسن, لال مرچ اور ہلدی ڈال کر گرینڈ کرلیں. پیسنے کے لئے ٹماٹر کا ابلا ہوا پانی ہی استعمال کریں. اب ایک دیگچی میں اس مکسچر کو ڈال کر اچھے سے پکائیں پھر پِسا ہوا زیرا, کَٹاہوا دھنیا, کَٹی ہوئی پیاز اور نمک شامل کرکے کڑھی کو گاڑھا ہونے تک پکائیں. چولہا ہلکہ کرکے اب اس میں پکوڑے ڈالتے جائیں جب سارے پکوڑے ڈال جائیں تو دیگچی کو چولہے سے اتار دیں.

تڑکا لگانے کے لیئے:

ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر اس میں رائی, لہسن (کَٹا ہوا), کڑی پتا اور ثابت موٹی لال مرچ شامل کرکے اسے گولڈن براؤن کرلیں پھر اسکا تڑکا لگادیں.
مزیدار اور ذائقے دار آسان سی ٹماٹر کی کڑھی تیار ہے جو آپ گرما گرم چاول کے ساتھ کھا سکتے ہیں.

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

8 − 7 =

Back to top button