
کسی سپر اسٹور یا شاپنگ کرنے جب آپ جاتے ہیں تو سب سے پہلے آپ ٹرالی کارٹ کو اٹھاتے ہیں جس میں آپ اشیاء خریدنے کے بعد اس میں ڈالتے ہیں۔
ایسی روز مرہ کی چیزوں میں کچھ نہ کچھ راز پوشیدہ ہوتے ہیں جن کی اصل حقیقت معلوم ہونے کے بعد آپ بھی حیرانگی کا اظہار کرتے ہیں۔

اسی طرح شاپنگ ٹرالی میں بھی ایک ایسی چیز پوشیدہ ہے جس کی اصل حقیقت سے لوگ واقف نہیں۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں وہ کونسی چیز ہوسکتی ہے؟ اگر آپ نے اگر غور کیا ہو کہ ٹرالی کارٹ کے کناروں میں ایک جگہ موجود ہوتی ہے جس کو لوگ نظر انداز کردیتے ہیں آپ اس کو جگہ کو کام میں لا سکتے ہیں۔
اگر ٹرالی میں کچھ سامان رکھنے کی جگہ موجود نہ ہو تو اُن کناروں والے ‘لوپس’ پر آپ اضافی تھیلوں کو لٹکا کر استعمال میں لا سکتے ہیں جو ایک اسمارٹ ہیک بھی کہلایا جا سکتا ہے۔
نیچے موجود تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
