کیا آپ کے گھرکی دیواروں سے بھی پانی ٹپکتا ہے، سیلن خراب ہوگئی ہے؟ جانیے سیلن ختم کرنے کے 6 آسان طریقے

(*6*)
گھر کی دیواروں پر سیلن ایک بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے گھر کی رونق بھی خراب ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے بار بار پینٹ کروانے کا خرچہ بھی کرنا پڑتا ہے لیکن اب ایسا کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپ کے لئے لائے ہیں چند ایسے آسان طریقے جس کی مدد سے آپ اپنے گھر کی دیواروں کو سیلن سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

(*6*)
دیواروں سے سیلن ختم کرنے کے چند آسان طریقے
• دیوار میں ہونے والی سیلن کی چانچ کریں کے اور پتہ لگائیں کہ یہ کہاں سے ہو رہی ہے؟ عموماً یہ پانی کچن یا واش روم کے ٹائلز ٹوٹنے یا ان میں گیپ آنے کی وجہ سے آتا ہے۔

(*6*)
• اگر ٹائلز میں گیپ کی وجہ سے یہ مسئلہ ہے تو اس میں خود ہی وائٹ سیمنٹ بھر دیں تاکہ پانی دیواروں میں نہ جائے۔

(*6*)
• اگر پانی کی پائپ کے ٹوٹنے یا لائن کے اندرونی کسی مسئلے کی وجہ سے ہو رہا ہے تو پلمبر بلوا کر فوری اسے ٹھیک کروائیں ورنہ ساری دیواریں خراب ہو سکتی ہیں۔

(*6*)
• سیلن کی دوسری وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کی چھت میں موجود پانی کی ٹنکی بھر جانے کی وجہ سے پانی چھت پر جمع ہو جاتا ہو اور اس وجہ سے گھر کی دیواروں میں پھپوندی لگنا شروع ہو گئی ہو اور اس سے دیواروں میں سیلن پیدا ہو رہی ہو۔

(*6*)
• اس کا حل یہ کہ آپ پانی کی ٹنکی کی جگہ کے ارد گرد ایسی جگہ بنائیں جس سے پانی بہہ کر کہیں اور چلا جائے اور رُکے نہیں تاکہ زمین پانی جذب نہ کرے اور یہ کہیں جمع نہ ہو سکے۔

(*6*)
• آپ کے گھر کی سیلن لگی دیوار کو کم پیسوں میں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو متاثرہ دیواروں میں وال پیپر لگا دیں تاکہ سیلن لگی گندی دیواریں صاف ستھری ہوجائیں اور بری نہ لگیں۔

(*6*)
• یا پھر بازار میں دستیاب مخصوص قسم کے کیمیکل کو متاثرہ دیوار پر لگوایا جائے تو ممکن ہے کہ سیلن سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے یہ کیمیکل سیلن سے بچاؤ کے لیے ہی استعمال کی جاتی ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button