کیا آپ وائی فائی کی سست رفتار سے پریشان ہیں؟

انٹرنیٹ کی بہترین سروسز سے مستفید ہونے کے لیے وائی فائی اسپیڈ کا بہترین ہونا بہت ضروری ہے۔ لیکن بسا اوقات تیز رفتار انٹرنیٹ کے باوجود وائی فائی سگنلز کم یا نہ ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔

وائی فائی کی رفتار سست پڑنے کے بہت سے عوامل ہیں جن میں استعمال کنندگان کی تعداد، راؤٹر کا مقام اور اس کی سیکیوریٹی خامیاں سر فہرست ہیں۔عموما ہر وائی فائی راؤٹر میں یوزر کی ایک مخصوص تعداد رکھی جاتی ہے۔ یوزر کے حد سے تجاوز کرنے کی وجہ سے راؤٹر پیچھے سے ملنے والی بینڈودتھ کو اینڈ یوزر تک اچھی طریقے نہیں پہنچا پاتا، جس کا نتیجہ سست رفتار کی شکل میں سامنے آتا ہے۔اگر آپ وائی فائی کی سست رفتار کا شکار ہیں تو پھر ذیل میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کرکے آپ انٹرنیٹ کی بہترین رفتار سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔راؤٹر کو کھلی جگہ پر رکھیںوائی فائی کی رفتار میں راؤٹر کے مقام کو بھی نہایت اہمیت حاصل ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق وائی فائی کے سگنلز اوپر سے نیچے کی طرف سفر کرتےہیں۔ اگر آپ نے راؤٹر کو کسی کیبن، میز یا صوفے کے پیچھے یا زمین سے درمیانی فاصلے یا نیچے رکھا ہوا ہے تو اس کے سگنلز کا پھیلاؤ کم ہوجاتا ہے۔وائی فائی راؤٹر کو ہمیشہ گھر کے درمیانی حصے میں قدرے بلند جگہ پر رکھیں تاکہ ہر جگہ ایک جیسی سگنل کوریج ملے۔ راؤٹر کو ایسی جگہ رکھا جائے جہاں اسے بہت زیادہ گرمی یا بہت زیادہ سرد موسم ، براہ راست دھوپ یا بارش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔نیا راؤٹر لگائیںدیگر برقی ڈیوائسز کی طرح وائی فائی کی بھی ایک عمر ہوتی ہے۔ جب کہ راؤٹر کا معیار بھی انٹر نیٹ کے رفتار پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر آپ کا وائی فائی راؤٹر کافی پرانا ہوچکا ہے تو سب سے پہلے اسے فیکٹری ری سیٹ کرکے چیک کرلیں۔ری سیٹ کے باوجود بھی اس کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا تو پھر کسی اچھی کمپنی کا راؤٹر خرید لیں۔راؤٹر خریدتے وقت اپنے محل وقوع، انٹرنیٹ کی رفتار کے ساتھ ساتھ استعمال کنندگان کی تعداد کو بھی مد نظر رکھیں۔ وائی فائی کو محفوظ بنائیںعموما بہت سے صارفین یاد رکھنے میں آسانی کی وجہ سے وائی فائی KEY  بہت آسان رکھ لیتے ہیں۔ اپنا وائی فائی پاس ورڈ ہمیشہ مختلف کریکٹرز پر مشتمل رکھیں۔وائی فائی پاس ورڈ ( سیکیوریٹی کی ) کو کبھی بھی عمومی نہیں رکھیں۔ پاس ورڈ کو الفا نیومیرک کریکٹرز پر مبنی ہونا چاہیئے، مثال کے طور پر wifi12345 کے برعکس WiFI54321#@ ایک مضبوط پاس ورڈ کہلائے گا۔ہمیشہ جب بھی نیا راؤٹر خریدیں تو سب سے پہلے اس کے ایڈمن پاس ورڈ کو تبدیل کردیں۔ کیوں یہ کمپنی کی طرف سے پری اسائنڈ ہوتا ہے۔  سیکیوریٹی ماہرین کے مطابق وائی فائی کی ہائی جیکنگ میں اس پاس ورڈ کا مرکزی کردار ہوتا ہے۔اپنے وائی فائی کے فرم ویئر اور پیچز کو ہمیشہ اپ ڈیٹڈ رکھیں۔ وقت پر اپ ڈیٹ سے آپ کا وائی فائی کسی سکیوریٹی خامی کا نشانہ نہیں بن سکے گا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

fifteen − eight =

Back to top button