کیا شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد نے ماڈلنگ شروع کر دی ہے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی نئی تصویر نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

فاسٹ باؤلر کو آپ نے عام طور پر کرکٹ کٹ میں دیکھا ہوگا لیکن ان کی ایک ایسی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی ماڈل سے کم نہیں لگ رہے۔

کرکٹر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شاندار کپڑوں میں تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں تصویر بنوانے کے لیے اسٹائلش پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی تصویر پر ان کے چاہنے والوں نے تعریف سے بھرپور تبصرے کیئے ہیں وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے ان سے سوال کیا ہے۔

شاداب خان نے شاہین آفریدی کی اس ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ ماڈلنگ کب شروع کی؟ اور ساتھ میں ’شاہین‘ (پرندے) کا ایموجی بنایا ہے۔

اس سوال پر شاہین آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں بھائی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

fourteen + 5 =

Back to top button