
کینیڈا کے صوبے اونٹاریومیں دنیا کے بڑے کرپٹو ایکسچینج میں سے ایک بائنینس کے استعمال پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق بائنینس نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہریوں پراس کے پلیٹ فارم تک رسائی کو روک دیا گیا ہے۔ایکسچینج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اونٹاریو سیکیوریٹیز کمیشن ( او ایس سی ) کی ہدایت کی روشنی میں کینیڈین صوبے میں بائنینس کے نئے اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔کینیڈین ریگو لیٹرز کے مطابق بائنینس اوراوایس سی کے درمیان تنازع کی شروعات گزشتہ سال جون میں اس وقت ہوئی ، جب ایکسچینج نے سیکیوریٹر قوانین پرعمل درآمد میں مبینہ طورپرناکامی کے بعد کرپٹوایکسچینجز کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کے خلاف اونٹاریو چھوڑنے کا اعلان کیا۔تاہم دسمبرمیں بائنینس نے اپنے سرمایہ کاروں کو آگاہ کردیا تھا کہ وہ رجسٹریشن کیے بنا اونٹاریو میں اپنے آپریشن کو جاری رکھے گا۔بائنینس نے دیگر شقوں کی بھی خلاف ورزی کی جن میں اونٹاریو کے پہلے سے موجود اکاؤنٹس کو ہولڈ کرنے جیسے اقدامات بھی ہیں، اس بارے میں بائنینس کا کہنا تھا کہ یہ قدم سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اٹھا یا گیا تھا ۔کرپٹو ایکچینج نے اونٹاریو کے کچھ استعمال کنندگان کونقصان کی ادائیگی اورفیس معاف کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ وہ معاہدے کی تکمیل کے معاملات دیکھنے کےلیے ایک خود مختار تیسرے فریق کو بھی بھرتی کرے گی۔تاہم آج اونٹاریوسیکیوریٹیز کمیشن صوبے بھرمیں بائنینس کے پلیٹ فارم کو بند کردیا ہے۔ Adsence Ads 300X250