گارمین کی نئی اسمارٹ واچ کی تفصیلات لیک

ایڈوینچر اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والے افراد میں مقبول اسمارٹ واچ گارمین اب ایپل اور سام سنگ اسمارٹ واچ سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔

فٹنیس اور ایڈوینچر اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے جی پی ایس، اسمارٹ واچ اور دیگر آلات بنانے والی دنیا کی مہشور کمپنی گارمین کی جانب سے آئندہ دنوں میں آنے والے نئے ماڈل کی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ فون ارینا کے مطابق گارمین کی اسمارٹ واچ ایپل، سام سنگ اور فِٹ بِٹ کی طرح ویئر ایبل کیٹیگری میں اتنی مقبول نہیں ہیں، لیکن اس کے باوجود رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں گلوبل شپمنٹ میں گارمین پانچوین نمبر پر رہی، جس سے ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔یہ برانڈ زیادہ تر پروفیشنل ایتھلیٹس اور آؤٹ ڈور ایکٹویٹی میں دلچسپی رکھنے والے افراد میں اپنی ’ ملٹی اسپورٹس ‘ فلیگ شپ مصنوعات کی وجہ سے زیادہ معتبر سمجھا جاتا ہے، لیکن اب یہ کمپنی اسمارٹ واچ کے مرکزی دھارے میں شامل ہوکر ایپل واچ اور سام سنگ گلیکسی واچ سیریز کے مقابلے پر آرہی ہے۔فون ارینا کے مطابق گارمین آنے والے دنون میں Venu 2 Plus ماڈل لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے جو کہ بیٹری لائف میں چیمپئن سمجھی جانے والی سیریز Venu 2 اور 2S کا تسلسل ہے۔ رپورٹ کے مطابق گارمین کے اس ماڈل کے انتیلی جینٹ فرنٹ پینل اور بیک کی تصاویراور کچھ فیچرز کی تفصیلات لیک ہو چکی ہے۔ممکنہ طور پر اس گھڑی کو تین طرفہ سائیڈ ماؤنٹ ااور کلائی سے ہی وائس کالنگ کے لیے مائیکرو فون اور ان بلٹ اسپیکر سے لیس کیا گیا ہے، لیکن گھڑی کے ذریعے فون کال موباائل فون سے منسلک ہونے کی صورت میں ہی کی جاسکے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  Venu 2 Plus میں گوگل اسسٹنٹ سپورٹ کا وائس اسسٹنٹ فیچر بھی دیا جاسکتا ہےجس سے استعمال کنندہ کو مختلف کام سرانجام دینے میں مدد مل سکے گی۔دیگر فیچر میں 50 میٹر گہرائی تک واٹر پروف، جی پی ایس اور درست ٹریکنگ کے لیے ملٹی جی این ایس ایس ٹیکنالوجی، اسٹین لیس اسٹیل سے بنا 43 ایم ایم ڈائل شامل ہے۔  تاہم اس گھڑی کی قیمت کے بارے میں تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button