گاڑیوں کا شوق رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے لیس کرنے کی خوشخبری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ سال وفاقی حکومت کی طرف سے منظور کی جانے والی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم ماس ٹرانزٹ کو الیکٹرک وہیکلز پر منتقل کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی وائی ڈی جو دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک بس مینوفیکچرر ہے اس نے سیفائر گروپ کے اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اسٹار اپ پاکستان کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال 22دسمبر کو پاکستان کی پہلی الیکٹرک وہیکلز پالیسی کی منظوری دی تھی۔اس پالیسی کے تحت پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ یونٹس لگائے جائیں گے اور الیکٹرک موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

13 − five =

Back to top button