گاڑیوں کی قیمت کو لگا چوتھا گیئر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی بڑھتی چلی جارہی ہے جس کا اثر ضرورت کی ہر شے پر پڑ رہا ہے۔

پاکستان میں بھی دیگر چیزوں کی طرح گاڑی کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی بنیادی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا رجحان ہے۔پاکستان بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی گاڑیوں کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سب سے سستی گاڑی بھی 12 لاکھ تک کی ہوگئی ہے۔پاک سوزوکی کی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار روپے کا اضافہ، نئی قیمت 12 لاکھ چوہتر ہزار روپے ہوگئی۔ آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 83 ہزار روپے کا اضافے سے نئی قیمت 17 لاکھ چار ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ تہتر ہزار کا اضافے کے بعد نئی قیمت پندرہ لاکھ آٹھ ہزار روپے ہوگئی ہے۔کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 2 لاکھ ستانوے ہزار کا اضافہ، نئی قیمت 22 لاکھ بہتر ہزار روپے، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 2 لاکھ پچھتر ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 21 لاکھ پانچ ہزار روپے، ویگنار اے جی ایس کی قیمت 2 لاکھ چونسٹھ ہزار روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 20 لاکھ چوبیس ہزار روپے ہوچکی ہے۔اسی طرح ویگنار وی ایکس ایل کی قیمت میں 2 لاکھ بیالیس ہزار روپے کا اضافہ،نئی قیمت 18 لاکھ باون ہزار روپے اور ویگنار وی ایکس آر کی قیمت میں 2 لاکھ تیس ہزار روپے کا اضافے سے نئی قیمت 17 لاکھ ساٹھ ہزار روپے ہوگئی۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

eleven − four =

Back to top button