گراؤنڈ سے جڑا ہوں کسی سے خفیہ ملاقات نہیں کرتا، پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کو ہوٹل سے نکالنے کی انکوائری شروع کردی ہے.پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ نے کہا کہ پی سے بی کے بے شمار پلانز ہیں، پلانز پر عمل درآمد کیلئے کمرشل مضبوطی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کراچی میں معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی سے ملاقات کی، ملاقات میں کرکٹ پروموشن کیلئے مختلف آپشنز پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رمیز راجہ نے کہا کہ ہمیں پیسوں کی سخت ضرورت ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی حالت بہت خراب ہے۔ چیمپئنزٹرافی سے پہلے اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش اولین ترجیح ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں، جونیئرکرکٹرز کیلئے پلاننگ کر رہے ہیں۔ پی سی بی کے بے شمار پلانز ہیں، پلانز پر عمل درآمد کیلئے کمرشل مضبوطی کی ضرورت ہے۔ غریب کے بچوں کو سپر اسٹار بنائیں گے، ٹیکنیکل کام جونیئرسطح پرہی ہو سکتا ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ  اسٹیڈیم کے اطراف خالی جگہ پر کلب ہاؤس اور فائیو اسٹار ہوٹل بنانا چاہتے ہیں جبکہ  11 سال کے بچے کو ٹیسٹ کرکٹر بنانے پر بھی کام کرنا ہے۔پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ نے کہا  کہ قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کو ہوٹل سے نکالنے کی انکوائری شروع کردی ہے،رات کو علم ہوا کہ کھلاڑیوں کو باہر نکال دیا گیا ہے تو افسوس ہوا.انہوں نے کہا کہ تحقیقات کررہے ہیں کھلاڑیوں کو ہوٹل سے کیوں نکالا گیا۔اس موقع پرعقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو کلب ہاؤس بنائیں گے جبکہ اسٹیڈیم کے قریب ٹیموں کیلئے ہوٹل بھی قائم کیا جائے گا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button