گرمی سے ٹینکی میں پانی گرم آتا ہے؟ سیمنٹ یا پلاسٹک کون سی ٹنکی کا استعمال کریں تو پانی ٹھنڈا آتا ہے؟ جانیے اہم معلومات

گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی کی ٹنکیوں میں سے آنے والا پانی بھی گرم نکلتا ہے۔ جس سے دوپہر کے وقت تو خاص طور پر اگر بے دھیانی میں ہاتھ دھو لیے جائیں تو ہاتھ جل جاتے ہیں۔ غلطی سے اگر بچے پانی میں گھس جائیں تو رونے لگ جاتے ہیں۔ ظاہر ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ماحول میں بھی تبدیلی آتی ہے اور پانی بھی گرم ملتا ہے۔ پانی کی ٹنکی اب اکثر گھروں میں پلاسٹک والی استعمال ہوتی ہے۔ زیادہ تر کے گھروں میں تو پانی کی پلاسٹک والی ٹنکیاں ہی پائی جاتی ہیں اور اکثر گھروں میں سیمنٹ کی بنی ہوئی پانی کی ٹنکی بھی ہوتی ہے۔ وہ گھر جہاں پانی کا استعمال زیادہ ہے یعنی وہ گھر جہاں 2 یا زائد منزلیں ہیں وہاں پانی کی اضافی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے لوگ سیمنٹ کی ٹنکی کے ساتھ پلاسٹک والی ٹنکی بھی لگا لیتے ہیں تاکہ بیک وقت پانی کی کمی نہ پڑے۔

لیکن اگر دونوں میں پائیداری، ٹھنڈے پانی کا حصول یا پھر فائدے مند ہونے کا موازنہ کیا جائے تو سیمنٹ کی ٹنکی ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ کیونکہ اس میں پانی پلاسٹک کی ٹنکی سے زیادہ آ جاتا ہے۔ اب یہ تو سیمنٹ کی ٹنکی کی بنائی کا حساب ہے کہ کتنی اونچی ہے اور چوڑائی کتنی ہے۔ لیکن ایک عام پلاسٹک کی ٹنکی کا حجم کچھ گیلن ہی ہوتا ہے۔

سیمنٹ کی ٹنکی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پانی پلاسٹک کے مقابلے میں ٹھنڈا رہتا ہے۔ چونکہ پلاسٹک کے مالیکیولز میں پانی کا پریشر بڑھتا رہتا ہے جس سے آپس میں کشش رہتی ہے جبکہ سیمنٹ میں ایسا دباؤ نہیں ہوتا، لہٰذا سیمنٹ پانی کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ٹنکی ویسے بھی فائدے مند اس لیے سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس میں مٹی اور پانی کا ایک خاص رابطہ رہتا ہے، جبکپہ پلاسٹک کے مالیکیولز پانی کے دباؤ کو بڑھا دیتے ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

19 + sixteen =

Back to top button