گندم کی خوردبرد، محکمہ خوراک بلوچستان کے 2افسران کو سزا

احتساب عدالت نے محکمہ خوراک میں خورد برد کا الزام ثابت ہونے پر 2 افسران کو 5 سال قید اور ساڑھے 10 کروڑ جرمانے کی سزا سنا دی۔ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق احتساب عدالت کے جج منور احمد شاہوانی نے محکمہ خوراک میں خورد برد کے کیس کا فیصلہ سنایا۔نیب کے مطابق سزا پانے والے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر امیر بخش کھوسہ اور انچارج پی آر سی لسبیلہ پر الزام تھا کہ انہوں نے گندم کی 23 ہزار سے زائد بوریوں میں خورد برد کی، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے مطابق مجرمان کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے 10 سال تک نااہل ہونگے، کسی بھی بینک سے قرض اور مالی فائدہ بھی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button