گوشت کو بناتے وقت شیف کیا ملاتے ہیں جو باربی کیو ذائقے دار بنتا ہے؟ جانیں وہ راز اور آپ بھی بنائیں مزیدار ریسٹورنٹ اسٹائل باربی کیو اب گھر میں

بار بی کیو کا نام لیتے ہی سب کے منہ میں پانی آجاتا ہے اور کیوں نہ آئے ہمارے یہاں ایک سے ایک بہترین ترکیب سے بار بی کیو بنایا جاتا ہے۔ اور بکرا عید میں تو کوئی بھی دعوت اس کے بنا مکمل نہیں ہوتی۔ باربی کیو بنانے کا ہر کسی کا اپنا طریقہ اور ریسیپی ہوتی ہے اور وہ اسی مطابق بناتا ہے۔ پر ترکیب چاہے کچھ بھی ہو باربی کیو مزیدار بنے یہ سب کی خواہش ہوتی ہے۔
آج ہم آپ کو کچھ مشہور شیف کی ٹپس بتائیں گے جس سے آپ بھی مزیدار باربی کیو بنا سکتی ہیں۔
شیف زاکر:
شیف زاکر کی باربی کیو ریسیپی کے مطابق خشخاش کو اچھی طرح دھو کر بوٹیوں کے مصالحے میں شامل کرنے سے اسکا ذائقہ اچھا ہوجاتا ہے۔
شیف گلزار:
تکہ بوٹی کے مصالحے میں اویسٹر ساس (سیپ کی چٹنی) ڈالنے سے باربی کیو میں مختلف اور اچھا ذائقہ آتا ہے۔ یہ ساس با آسانی مارکیٹ سے مل جاتا ہے۔
اعجاز انصاری:
باربی کیو بناتے وقت اسکے مصالحے میں آم چُور پاؤڈر ڈالنے سے اسکا ٹیسٹ مزید بڑھ جاتا ہے۔
بابا فوڈز:
جب بھی آپ تکہ بوٹی بنائیں تو سب سے پہلے ایک پیالے میں پانی لیں اس میں گوشت کی بوٹیوں کو ڈالیں پھر اس میں نمک اور سفید سرکہ شامل کرکے آدھے گھنٹے کے لیئے چھوڑ دیں۔ اس سے باربی کیو میں بہترین ذائقہ آئے گا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

five × 1 =

Back to top button