گوگل سیکیورٹی کو بائی پاس کرنے والا منفرد فیچر

اوپن سورس ویب براؤزربریونے اپنے استعمال کنندگان کوگوگل کے اے ایم پی (ایکسیلیریٹڈ موبائل پیجز) کوبائی پاس کرنے کا اہل بنا دیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق پرائیویسی پرفوکس کرنے والے ویب براؤزربریونے اپنے ’ بریو نائٹلی‘ اور بی ٹا ورژن میں گوگل پیجزکوڈی ایمپ کرنے کا فیچرجاری کردیا ہے۔بریوکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس نئے فیچرکی بدولت کسی بھی ویب سائٹ کا وزٹ کرنے والا استعمال کنندہ خود کارطریقے سے گوگل کے اے ایم پی صفحات کوبائی پاس کرتے ہوئے مواد( کانٹینٹ) کے اوریجنل سورس تک براہ راست رسائی حاصل کرسکے گا۔کمپنی کے مطابق گوگل کا ایکسیلیریٹڈ موبائل پیجزفریم ورک صارف کی پرائیویسی، سیکیورٹی اورانٹرنیٹ ایکسپیئرنس کونقصان پہنچاتے ہوئے گوگل کی اجارہ داری کوفروغ دیتا ہے۔بریوکا یہ فیچرپبلشرکی ویب سائٹ پراستعمال کنندگان کو ری راؤٹ کردیتا ہے۔بریوبراؤزر کا یہ نیا فیچرلنکس کو دوبارہ لکھتے ہوئے استعمال کنندگان کواے ایم پی صفحات سے نان اے ایم پی صفحات پرمنتقل کردیتا ہے۔اس حوالے سے بریو کا کہنا ہے کہ اس فیچرکوجلد ہی 1.38 ڈیسک ٹاپ اوراینڈروئیڈ ورژن پرفعال کردیا جائے گا۔ جب کہ کرومیم بیسڈ براؤزرپرجلد ہی آئی اوایس کے لیے ڈی ایمپ فیچرکوبھی جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔ Double Click 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

three × two =

Back to top button