گوگل پالیسیوں کی وجہ سے ٹروکالر کے اہم فیچر پر پابندی

اینڈروئیڈ فون کی مشہورایپلی کیشن ٹروکالرنے اپنے کال ریکارڈنگ فیچرکوختم کردیا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق ٹروکالرنے اس فیچرکوختم کرنے کا فیصلہ پلے اسٹورکی نئی پالیسی کے تناظرمیں کیا ہے۔گوگل کی جانب سے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم 10 اوراس سے زائد پرچلنے والے اسمارٹ فون کے لیے پالیسی اپ ڈیٹ کی گئی ہے، جس کے تحت استعمال کنندگان کی پرائیویسی کو مزید بہتربنایا گیا ہے۔یہ بھی پڑھیں: گوگل سیکیورٹی کو بائی پاس کرنے والا منفرد فیچراس پالیسی کے تحت گوگل نے اعلان کیا تھا کہ 11 مئی سے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن کوایکسیسبلیٹی اے پی آئی (ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس) تک رسائی روک دی جائےگی۔تاہم پہلے سے موجود فرسٹ پارٹی ڈائلرزایپ اورگوگل کی ڈائلرایپلی کیشن کومخصوص خطوں میں استعمال کنندگان کی فون کالزکوریکارڈ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔مزید پڑھیں: گوگل کا اینڈروئیڈ 13میں اچھوتا فیچر شامل کرنے کا اعلانٹروکالرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ان کی ایپ پراستعمال کنندگان کے لیے کال ریکارڈنگ کی سہولت مفت میسرتھی تاہم اس کے لیے صارفین کوگوگل ایکسیسبلیٹی اے پی آئی سے اجازت درکارہوتی تھی۔‘بیان کے مطابق کمپنی نے صارفین کی جانب سے بڑھتی ہوئی طلب کے بعد اس فیچرکو شامل کیا تھا۔ تاہم گوگل اپ ڈیٹڈ ڈیولپرپروگرام پالیسزکے مطابق اب ہم اپنے صارفین کو کال ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کرنے سے قاصرہیں۔گوگل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایکسیسبلیٹی اے پی آئی کوریموٹ کال آڈیو ریکارڈنگ کے لیے بھی درخواست نہیں کی جاسکتی۔ مزید پڑھیں2 hours agoریئل می کا طاقت ور پروسیسر کے ساتھ کم قیمت فون متعارف

چینی موبائل ساز ادارے ریئل می نے اسنیپ ڈریگن کے طاقت ورچپ…

3 hours agoسی این این کا آئندہ ماہ سے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان

ایک پرانی کہاوت ہے کہ ’ جس کا کام اسی کو ساجھے‘…

5 hours agoکوائن بیس نےترکی کے بڑے کرپٹو ایکسچینج کو خرید لیا

دنیا کے بڑے کرپٹوایکسچینج میں سے ایک کوائن بیس نے اپنے آپریشنز…

7 hours agoایپل کا بچوں کو آن لائن ہراسگی سے تحفظ فراہم کرنے کا منفرد فیچر

ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے اپنی ڈیوائسزمیں فحش تصاویرکی اسکیننگ کرنے والے فیچرکودوسرے…

13 hours agoویڈئین: مچھربھگانے والی گھڑی

کیا کوئی گھڑی ایسی ہوتی ہے جو گرمی میں ہوا فراہم کرے…

14 hours agoبچوں کی نظموں اور کہانیوں سے پائتھن سیکھیں

سنڈریلا کی کہانی ہو یا جیک اینڈ جل کی نظم، انہیں درجنوں…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

five × one =

Back to top button