گوگل کا اسمارٹ ٹی وی کےلیے انوکھا فیچر متعارف

گوگل نے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اسمارٹ ٹیلے ویژن اور اسمارٹ گھڑیوں میں ایپلی کیشنز کی انسٹالیشن کو آسان بنانے کا مفید فیچر متعارف کرادیا ہے۔

گوگل نے حال ہی میں اسمارٹ ٹیلی ویژن کے لیے جاری ہونے والے اینڈروئیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم میں متعدد نئے فیچرز کے ساتھ پرانے فیچرز میں مزید بہتری پیدا کردی ہے۔استعمال کنندگان اب نئے اینڈروئیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کی بدولت اپنے اسمارٹ فونز کی مدد سے ٹی وی پر براہ راست ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور اس مقصد کے لیے انہیں اب ٹی وی میں ایپ کا نام لکھنے اور سرچ کرنے کی کوفت نہیں اٹھانی پڑے گی۔ جب کہ اسمارٹ واچ اور ٹی وی کے لیے جاری ہونے والی اس نئی اپ ڈیٹ میں گوگل نے پلے اسٹور ایپ کومزید آسان اور پہلے سے بہتر بنا دیا ہے۔استعمال کنندگان کو ٹی وی میں گوگل پلے اسٹور پر سرچ بار میں کچھ بھی سرچ کرتے وقت ایک فلٹر دکھائی دے گا۔ جب آپ ایک بار اس فلٹر پر ٹیپ کریں گے تو ایک نیا سبز بٹن دکھائی دے گا جس پر لکھا ہوگا’ This machine’ together with the search outcomes‘ اس بٹن پر ٹیپ کرتے ہی اس میں آپ کے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک ڈیوائسز کی فہرست کھل جائے گی۔ اگرآپ گوگل کے ویئر او ایس کے ساتھ اسمارٹ واچ پہنتے ہیں یا اسی گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ اینڈروئیڈ ٹی وی استعمال کرتے ہیں تو پھر آپ کو ان تمام ڈیوئسز کی تفصیلات اس فہرست میں دکھائی دیں گی۔اس نئے فیچر کے ساتھ آپ اس ڈیوائس کو بھی منسلک کرسکتے ہیں جس پر آپ اپنی ایپس کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ڈیفالٹ سیٹنگ صرف آپ کے اسمارٹ فون میں اننسٹال شدہ ایپ کو ظاہر کرے گی، لیکن اگر آپ نے کسی دوسری ڈیوائس کو منتخب کیا ہے تو پھر آپ اس ڈیوائسز سے مطابقت رکھنے والی ایپلی کیشنز کو انسٹال کر سکتے ہیں۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button