گوگل کا پکسل فون کے لیے ’سیلف ریپئر‘ پروگرام متعارف

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل اپنے صارفین کے لیے ہمہ وقت نت نئے فیچرزمتعارف کراتی رہتی ہے۔

گوگل نے اپنی اسمارٹ فون سیریزپکسل کے لیے چند دن قبل ہی عالمی یوم ارض کی مناسبت سے خوب صورت وال پیپرزمتعارف کرائے اورآج ایک بارپھراپنے پکسلز صارفین کے لیے ایک منفرد پروگرام پیش کردیا ہے۔گوگل نے ایک اورٹیکنالوجی کمپنی ’آئی فکس اٹ‘ کے اشتراک سے ’ سلیف رپپئر‘ پروگرام پیش کردیا ہے۔ ابتدائی طور پراس پروگرام کوامریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اوریورپی یونین میں متعارف کرایا جائے گا۔آن لائن ریپئرکمیونٹی آئی فکس اٹ جینوئن پارٹس پروگرام کے تحت پکسل 2 سے پکسلز6 پروتک کے اسپیئرپارٹس فراہم کرے گی۔ جب کہ صارفین کو فون ریپئرنگ کے حوالے سے مرحلہ وارراہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔گوگل کی آفیشل بلاگ پوسٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی ’آئی فکس اٹ فکس کٹس‘  کے نام سے ٹول کٹس اورگوگل پکسل فون کے تمام اسپیئرپارٹس بشمول بیٹریز، ڈسپلے کی تبدیلی، کیمرے بھی فراہم کرے گی۔گوگل پکسل سیلف ریپئرسروس رواں سال کے آخرتک امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اوریورپی یونین کے ممالک میں شروع کردی جائے گی۔آئی فکس اٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صارفین کودی جانے والی ریپئرکٹ میں آئی اوپنر، پری کٹ ایڈ ہیسو، اوپننگ ٹولز، سکشن ہینڈل، چمٹیاں، سم ایجیکٹ ٹول اوردیگرسامان شامل ہے۔واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے ان تمام ممالک میں آتھرائزٹیکنیکل ماہرین کی جانب سے ریپئرنگ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ جہاں پکسل فون فروخت کیے جاتے ہیں۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button